پی ٹی آئی کے غبارے سے ہوا نکل گئی ہے ،وقار مہدی

پی ٹی آئی کے غبارے سے ہوا نکل گئی ہے ،وقار مہدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے غبارے سے ہوا نکل گئی اور پی ٹی آئی کے گدھ اور گیڈروں کو اپنی وفاقی اور پنجاب کی صوبائی حکومت بچانے کے لالے پڑ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں فاروڈ بلاک کے خواب دیکھنے والوں کو اپنے دانے بار بار گن کر ان کو اپنا رنگ پیلا ہوتا نظر آرہا ہے کیونکہ پی ٹی آئی جو گڑھے دوسروں کیلئے کھود رہی تھی انہیں اس گڑھے میں خود اپنی قبر بنتی نظر آنے لگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکن اپنی قیادت کے حکم کے منتظر ہیں اگر قیادت نے حکم دیا تو وفاقی حکومت کی گرتی ہوئی دیوار کو بس ایک دھکے کی ضرورت ہے جس کے بعد پی ٹی آئی کا شیرازہ بکھیر جائے گا اور پی ٹی آئی کے نمک خوار چند لمحوں میں پی ٹی آئی کیلئے نمک حرام بننے میں منٹ نہیں لگائیں گے۔ انہوں نے پی ٹی آئی کو مشورہ دیا کہ جتنی چادر ہے اتنے ہی پیر پھیلائیں ورنہ لاعلاج بیماری میں مبتلا ہوجائینگے۔