ایمریٹس کی بہترین کارکردگی، 5 کروڑ سے زائد افراد نے سفر کیا

ایمریٹس کی بہترین کارکردگی، 5 کروڑ سے زائد افراد نے سفر کیا

کراچی (پ ر)دنیا کی سب سے بڑی انٹرنیشنل ایئرلائن ایمریٹس نے سال 2018میں اپنے پورے نیٹ ورک اور طیاروں میں نت نئے رجحانات اور جدت انگیز خدمات کے نئے معیار قائم کرکے اپنے مسافروں کے لئے فلائنگ بیٹر کے عنوان سے بہترین کارکردگی پیش کی ہے۔ گزشتہ 12 ماہ کے دوران ایمریٹس نے ہفتہ وار بنیادوں پر 3 ہزار 700 مسافروں کو سفر کی سہولت فراہم کی اور مجموعی طور پر 5 کروڑ 90 لاکھ افراد نے سفر کیا۔ ایئرلائن نے فخریہ طور پر مسافروں کو مختلف اقسام کے 6کروڑ 60 لاکھ کھانے پیش کئے اور دبئی میں تقریبا 3 کروڑ 60 لاکھ سامان کے بیگ اپنے عالمی نیٹ ورک کے 157 مقامات پر پہنچائے گئے۔ سال 2018 میں ایمریٹس نے 274 جہازوں کے ذریعے ایک لاکھ 92 ہزار پروازیں آپریٹ کیں اور 908 کلومیٹرز کا فاصلہ طے کیا۔ اس اہم سنگ میل پر ایمریٹس ایئرلائن کے پریذیڈنٹ سرٹم کلارک نے کہا، "ہمارا ہمیشہ سے یہ عزم رہا ہے کہ اپنی کارکردگی میں مسلسل بہتری لائی جائے تاکہ مسافروں کو پہلے سے بہتر انداز سے خدمات فراہم ہوں اور ہمارے کاروباری آپریشنز مزید مہارت سے آراستہ ہوں۔ " انہوں نے کہا، "سال 2018 میں چیلنجز رہے تاہم ہم نے زیادہ سے زیادہ مواقع سے فائدہ اٹھا کر مسافروں کی ضروریات کے مطابق، اپنے اخراجات پر نظررکھنے ، ٹیکنالوجی کے استعمال سے کاروباری مہارت میں بہتری کے ساتھ صارفین کے مزاج سے مطابقت رکھنے والی مصنوعات اور خدمات کے ذریعے اپنے مسافروں کو وسیع انتخاب کی سہولت فراہم کی۔ ہمارے صارفین بدستور ہمارے دل میں موجود ہیں اور اس کام میں مسلسل سرمایہ کاری سے مستقبل کی ترقی کی بنیاد تعمیر ہوگی اور مسلسل مستحکم نتائج حاصل ہوں گے۔ "

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر