اکادمی ادبیات کا اقبال خٹک کے انتقال پر اظہار افسوس

اکادمی ادبیات کا اقبال خٹک کے انتقال پر اظہار افسوس

کراچی( اسٹاف رپورٹر) اکادمی ادبیات پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر راشد حمید اور سندھ کے ریزیڈنٹ ڈائریکٹر قادربخش سومرو نے ممتاز محقق، نقاد،ماہر تعلیم، مترجم، شاعر، ادیب ڈاکٹر اقبال نسیم خٹک کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اکادمی ادبیات پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ ڈاکٹر اقبال نسیم خٹک کے بہت بڑے سرمایہ تھے ان کے انتقال سے ادبی خال پُر کرنے میں بہت وقت لگے گا ان کی ادبی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔ دوسری جانب اکادمی ادبیا ت پاکستان کراچی کے آفیس میں مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کرائی گئی جس میں کثیر تعداد میں ادیبوں اور شاعروں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر قادربخش سومرو نے کہا کہ اکادمی ادبیات پاکستان مرحوم کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر