بورڈ آفریونیو کے فارغ ہونے والے ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ

بورڈ آفریونیو کے فارغ ہونے والے ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( اپنے نمائندے سے)بورڈ آف ریونیو پنجاب کی انتظامیہ نے الٹی گنگا بہا دی وزیر مال اور وزیر اعلی پنجاب کے ڈیلی ویجیرز ملازمین کو ریگولر کرنے کے احکامات اور پالیسی کو ہوا میں اڑا دیا اور بورڈ آف ریونیو میں کام کرنے والے تمام ڈیلی ویجرز ملازمین کو نکال کر بیروزگار کر دیا گیا،بیروزگار ہونے والے ملازمین نے بورڈ آف ریونیو کے اعلیٰ افسران کی اس کارروائی کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے او ر ہاتھوں میں بینر اٹھا لئے اور افسران کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔ملازمین نے مطالبہ کیا کہ ان کو مستقل کر کے بحال کیا جائے اور چیف سیٹلمنٹ کمشنر کے اس فیصلے کو واپس لیا جائے۔
مظاہرہ