خشک سالی سے متاثرہ افراد کی مدد جاری ہے،ڈپٹی کمشنر تھرپارکر

خشک سالی سے متاثرہ افراد کی مدد جاری ہے،ڈپٹی کمشنر تھرپارکر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر تھرپارکر محمد آصف جمیل نے کہا ہے کہ تھر میں خشک سالی سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے امدادی سرگرمیاں اور روزانہ کی بنیاد پر شفاف طریقے سے جاری ہیں اور اس سلسلے میں متاثرین میں گندم کی مفت فراہمی کا تیسرا مرحلہ سینیٹرز کے ذریعے شروع کیا گیا ہے جبکہ پہلے مرحلے میں اب تک دو لاکھ 46 ہزار 927 خاندانوں اور اسی طرح دوسرے مرحلے میں 2 لاکھ 48 ہزار 804 متاثرہ خاندانوں میں پچاس کلو فی خاندان کے حساب سے تقسیم کی گئی۔ڈپٹی کمشنر تھرپارکر کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تھر میں اپنے بچوں کو دودھ پلانے والی خواتین میں دوسرے مرحلے میں اس وقت تک60650 راشن بیکس تقسیم کیے جاچکے ہیں جب کہ پہلے مرحلے میں 36ہزار 656 حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین میں راشن بیگ تقسیم کیے گئے تھے ۔ڈپٹی کمشنر کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ اس ضلع کے تمام اسپتالوں میں پانچ سال اور اس سے کم عمر کے بچوں کی 628 او پی ڈی کی گئی جس میں 36 بچوں کو علاج کے لیے ہسپتال داخل کیا گیا جس میں 34 بچوں کو صحت یابی کے بعد اسپتال سے فارغ کیا گیا ۔یہ تفصیلات تھر میں جاری امدادی سرگرمیوں سے متعلق رپورٹ میں بتائی گئی ہیں اور رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ جولائی 2018 سے دسمبر 2018 تک ضلع کے تمام اسپتالوں میں پانچ سال سے کم عمر 67202 بچے داخل کیے گئے جبکہ پانچ سال سے زائد عمرکے 27 ہزار 955 بچے داخل کیے گئے اسی طرح پی پی ایچ آئی کے زیرنگرا نی چلنے والے 31 بنیادی مراکز صحت میں 18سر کا ر ی ڈسپنسریو ں کے تعا ون سے 815بچو ں کا علا ج کیا گیا اور محکمہ بہبو د آبا دی تھر پار کر کی جا نب سے ضلع میں کپمس لگا کر خا ندانی منصو بہ بندی کی اہمیت اور طر یقہ کا ر سے متعلق آ گا ہی فراہم کر نے کیلئے مختلف تعلقو ں میں 183خواتین کی خا ندا نی منصو بہ بندی سے آگا ہی کے ساتھ ساتھ دیگر پرو گرا م منعقد کئے جا رہے ہیں اس کے علا وہ محکمہ لا ئیواسٹا ک کی زیر انتظا م رو زا نہ کی بنیا د پر 11دیہا تو ں میں ویٹر نر ی کپمس کے ذر یعے جانوروں کی ویکسینیشن اور بیما ر جا نورو ں کا علا ج کیا جا رہا ہے جس کے تحت گز شتہ دنو ں میں 23بیما ر جا نورو ں کا علا ج اور 7366جا نورو ں کی ویکسینیشن کی گئی ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر