صوبائی دارلحکومت پشاور اور ملحقہ علاقوں میں شدید دھندکے بعد سردی میں اضافہ

صوبائی دارلحکومت پشاور اور ملحقہ علاقوں میں شدید دھندکے بعد سردی میں اضافہ

پشاور(سٹی رپورٹر)صوبائی دارلحکومت پشاور اور ملحقہ علاقوں میں شدید دھندکے بعد سردی میں اضافہ ہوگیا ہے گزشتہ شب صوبے کے مختلف حصوں میں بارش کے بعد دھند اور سردی میں بھی اضافہ ہوگیاہے جس کی وجہ سے نہ صرف سردی میں لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے بلکہ بین الاضلاعی امدورفت میں بھی عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے دور درواز سے آنے والوں مسافروں کے مطابق راستے میں دھند کی وجہ سے گاڑیوں کا جانا کسی خطرے سے کم نہیں ۔جبکہ موٹر وے پولیس کے جانب سے بھی دھند میں اختیاط کرنے کی ہدایات جاری کردی ہے۔

مزید : کراچی صفحہ اول