جے یو آئی( ف) کے سربراہ مولانافضل الرحمن کی اچانک اکوڑہ خٹک آمد

جے یو آئی( ف) کے سربراہ مولانافضل الرحمن کی اچانک اکوڑہ خٹک آمد

نوشہرہ(بیورورپورٹ)جمعیت علماء اسلام (ف)کے سربراہ مولانافضل الرحمن کی اچانک اکوڑہ خٹک آمد قائد ابن قائد جمعیت علماء اسلام اوردفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین مولانا حامد الحق سے ملاقات کی ، سمیع الحق شہید کے قاتلوں کی ا ب تک عدم گرفتاری پر تشویش کا اظہار اورملک میں بے حیائی اور عریانی کی بڑھتے ہوئے رحجان ، مدارس دینیہ کے رجسٹریشن اور دیگر امور زیربحث آئے۔اس موقع پر جامعہ دارالعلوم حقانیہ کے مہتمم مولانا انوار الحق حقانی،جمعیت کے صوبائی امیر مولانا سید محمد یوسف شاہ اور مولانا شہید کے برخوردارن مولانا راشد الحق،مولانا اسامہ سمیع، خذیمہ سمیع،مولانا عرفان الحق ،مولانا لقمان الحق موجود تھے ، جبکہ مولانا فضل الرحمن کے ہمراہ مولانا شجاع الملک مولانا عطاء الحق درویش ،قاری عمر علی اور شمس الرحمن شمسی بھی ساتھ تھے۔ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے اپوزیشن اورحکمرانوں کے درمیان رسہ کشی اور ایک دوسرے کے خلاف بیانات کو ٹوپی ڈرامہ قرار دیا، اصل عوامی مسائل سے توجہ ہٹانے کا ایک حربہ قرار دیا ، بعد میں مولانا فضل الرحمن نے شہید ناموس رسالت مولاناسمیع الحق شہید اور شیخ الحدیث مولانا عبدالحق ؒ کی قبور پر فاتحہ خوانی کی او راپنے اساتذہ مولانا عبدالحلیم دیروی اور مولانا مغفور اللہ صاحب سے ملاقات کی

مزید : کراچی صفحہ اول