نواز شریف اور زرداری کی باریوں کے باعث سے ملک کوناقابل تلافی نقصان پہنچا، پرویز مشرف

نواز شریف اور زرداری کی باریوں کے باعث سے ملک کوناقابل تلافی نقصان پہنچا، ...

مردان ( بیورورپورٹ) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر پاکستان جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہاہے کہ نوازشریف او رزرداری کی باریوں کی وجہ سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ،قومی خزانے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹاگیا اورملک کو اپنے مفادات کے لئے یرغما ل بنایاگیا اس مملکت خداد کے ساتھ بے پناہ ظلم کیاگیا ،ملک کو تیسری سیاسی قوت کی ضرورت ہے اوریہ کمی ہماری جماعت پوری کرے گی وہ مردان میں ورکرز کنونشن سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کررہے تھے اس موقع پر مرکزی سیکرٹری جنرل مہرین ،شیرعالم خان خٹک ،صاحبزادہ ریاض خان،میر عالم خان ،شبنم خان اورسیدر احت علی باچا سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہاکہ میں 2013میں اپنی مرضی سے پاکستان آیا تھا کسی نے بلایانہیں تھا میرے خلاف تمام مقدمات بے بنیاد ہیں میں تین سال تک پاکستان میں رہا مجھے دوبارہ صدر بننے کی کوئی خواہش نہیں ہے مڈل کلاس فیملی سے تعلق رکھتاہوں اللہ تعالیٰ نے آرمی چیف اور صدر پاکستان کے منصب پر فائر کیا جو میرے لئے بہت بڑا اعزاز ہے میں نے پاکستان سے کچھ لینا نہیں دیناہے گذشتہ انتخابات کے دوران پاکستان تحریک انصاف تیسری قوت بن کر ابھری ہے وطن عزیز کی خاطر ہمیں پی ٹی آئی کی حمایت کرنی چاہئے کیونکہ اگر خدانخواستہ تیسری قوت بھی ناکام ہوچکی ہے تو لٹیرے ایک بار پھر ملک کے سیاہ وسفید پر قابض ہوں گے ہم ایسا ہونے نہیں دیں گے کیونکہ اگر یہ دونوں لٹیرے واپس آئے تو اس ملک کا اللہ ہی حافظ ہے انہوں نے کہاکہ اگر کبھی پی ٹی آئی کی تیسری قوت ڈوا ڈول ہوجائے توہمیں ان کرپٹ عناصر کے خلاف ڈٹ جاناچاہئے اس وقت ملک میں کوئی سیاسی جماعت قومی جماعت کہلانے کے حق دار نہیں مسلم لیگ پنجاب ،پیپلزپارٹی سندھ جبکہ اے این پی خیبر پختون خوا تک محدود ہوگئی ہیں ہمیں ایسی پارٹی چاہئے جو تمام صوبوں میں جڑیں رکھتی ہوں اس مقصد کے لئے ہمیں آل پاکستان مسلم لیگ باکردار اوروفادار لوگوں کو لانا ہوگا انشاء اللہ جلد واپس لوٹوں گا توپارٹی مزید فعال ہوگی کارکن پاکستان کی خاطر میری مدد کریں ہمارے نزدیک سب سے پہلے پاکستان ہے ۔جنرل مشرف نے کہاکہ پختون کی بہادری سے اچھی طرح واقف ہوں نو سال تک چراٹ میں ایس ایس جی کی ٹریننگ حاصل کی ہے پختون ایک مرتبہ جس کے ساتھ کھڑے ہوجاتے ہیں پھر مرتے دم تک ان کے ساتھ رہتے ہیں میری صحت کے بارے میں پاکستان میں بہت سی افواہیں پھیلائی جارہی ہیں مجھے تھوڑی تکلیف تھی اب اس کی تشخیص ہوگئی ہے علاج ہورہاہے اور صحت دن بہ دن بہتر ہورہی ہے انہوں نے مزیدکہاکہ دس سال قبل پاکستان کو جس حالت میں چھوڑا تھا آج اسے دیکھ کر رونا آرہاہے یہاں پر دوجماعتوں نے باریاں لگارکھی ہیں او رکرپشن کے ذریعے ملک کو بحرانوں میں دھکیل دیاہے ۔

مزید : کراچی صفحہ اول