چارسدہ ، تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف اساتذہ کا احتجاجی مظاہرہ

چارسدہ ، تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف اساتذہ کا احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چارسدہ (بیو رو رپورٹ)فاٹا ایجوکیشن فاونڈیشن کے مرد و خواتین اساتذہ کرام کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ ۔مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر تنخواہوں کی ادائیگی اور سٹاف کی مستقلی کے مطالبات درج تھے ۔مظاہرین نے حکومت کیخلاف شدید نعر ے بازی کی ۔اساتذہ نے چھٹیوں کے بعد سکولوں کو احتجاجاً بند کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق فاٹا ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے مر د و خواتین اساتذہ کرام نے نواب خان کے کی قیادت میں ختم نبوت چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا ۔مظاہرے میں مردو خواتین اساتذہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔مظا ہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ ہمیں گزشتہ 17مہینوں سے تنخواہیں نہیں دی جارہی ہیں جسکی وجہ سے گھروں میں فاقوں کی نوبت آچکی ہے ۔ ۔انہوں نے کہا کہ حکومت ایک طرف 50لاکھ نوکریاں دینے کے وعدے کررہی ہے جبکہ دوسری جانب ہمیں مستقل نہیں کیا جا رہا اور نہ ہمیں تنخواہوں کی ادائیگی کی جا رہی ہے ۔ ۔مقررین کا کہنا تھا کہ حکومت ایم ڈی سے لیکر سپر وائزر ز کو تنخواہ ادا کررہی ہے لیکن اساتذہ اور سکول مالکان کی تنخواہوں کو بند کر دیا گیا ہے جو ہمارے ساتھ سراسر ظلم و زیادتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ضلع مہمند اور ضلع باجوڑ میں کل 60مرد وخواتین اساتذہ تقریباً آٹھ ہزار بچوں کو پڑھاتے ہیں اگر حکومت نے ہمیں تنخوائیں ادا نہیں کی تو ہم احتجاجاً اپنے سکولوں کو تالے لگا کر بند کردینگے جسکی تمام تر ذمہ دار ی حکومت اور متعلقہ محکمہ کے افسران پر ہوگی ۔اساتذہ نے چھٹیاں ختم ہونے کے بعد سکولوں کو احتجاجاً بند کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا