علاقے کی تعمیر و ترقی کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کرینگے ‘ فیصل خان نیازی

علاقے کی تعمیر و ترقی کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کرینگے ‘ فیصل خان نیازی

خانیوال ( بیورونیوز)مسلم لیگ(ن) کے رہنما ممبرپنجاب اسمبلی فیصل خان(بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

نیازی نے کہاکہ حکومت عوامی مسائل حل اور ڈلیور کرنے میں ناکام رہی اپنی نا اہلیوں سے توجہ ہٹانے کیلے صوبوں میں ٹانگ اڑارہی ہے پانچ ماہ کی حکومتی کارکردگی نے عوام کی چیخیں نکلوا دی ہیں۔وہ گزشتہ صوبائی حلقہ 209کے علاقہ پیرووال، کچاکھوہ ،مسافر پل کے چکوک اورعلاقے میں معززین علاقہ کے مختلف وفود سے بات چیت کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ مہنگائی،بے روزگاری نے عوام کی نیندیں اڑا رکھی ہے مزید منی بجٹ لایاجارہاہے جس میں کم از کم دو سوارب روپے کے نئے ٹیکس عائد کیے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بہتری کی کوئی امید نہیں حکومت بتائے کہ پانچ ماہ میں عوام کوریلیف دینے کیلے کیا کیاہے ۔انہو ں نے کہاکہ عوام کے بنیادی حقوق اور علاقے کی تعمیروترقی اوربنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلے ہرفورم پر آواز بلند کریں گے بلاامتیاز عوام کی خد مت پریقین رکھتے ہیں یہی ہماری سیاست کامحور ہے۔

فیصل نیازی

مزید : ملتان صفحہ آخر