شانگلہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

شانگلہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
شانگلہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا کے شانگلہ اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، شہری خوف و ہراس کا شکار ہو کر گھروں سے نکل آئے۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع شانگلہ اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹرسکیل پر زلزلے کی شدت3اعشاریہ 7 ریکارڈ کی گئی تھی۔

زلزلے کے جھٹکے مختصر دورانیے کے تھے، جھٹکے شروع ہوتے ہی شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے عمارتوں سے باہر آگئے۔

زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ ضلع شانگلہ میں محسوس کیے جانے والے زلزلے کا مرکز افغانستان تھا۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3اعشاریہ 7ریکارڈ کی گئی، ابھی تک کسی جانی و مالی نقصان کا تعین نہیں ہوسکا۔

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور