کوک فیسٹ کا انعقاد، پیک فرینز کیفے کے سٹال نے میلہ لوٹ لیا

کوک فیسٹ کا انعقاد، پیک فرینز کیفے کے سٹال نے میلہ لوٹ لیا
 کوک فیسٹ کا انعقاد، پیک فرینز کیفے کے سٹال نے میلہ لوٹ لیا

  

لاہور (ویب ڈیسک)پاکستانی شہری کھانے کے شوقین مانے جاتے ہیں ،یہی وجہ ہے کہ جب لاہور اور کراچی میں کوک فیسٹ کا انعقاد کیا گیا تو لوگوں کی بڑی تعداد شرکت کے لیے جا پہنچی ۔یو ں تو سبھی کھانوں کے سٹالز بہترین تھے لیکن پیک فرینز کیفے کے سٹال نے میلہ لوٹ لیا ۔سٹال پر کچھ ایسی لذیز اور مسحورکن اشیاءپیش کی گئیں جو صرف پیک فرینز کیفے ہی کا خاصا ہیں چنانچہ لذت و ذائقے کے رسیا پاکستانی خود کو ان سٹالز کی طرف آنے سے نہیں روک پا رہے تھے ۔

شہر قائد میں ہونے والے کوک فیسٹ پر پیک فرینز کے سٹال میں معروف ادکاروں اور اداکاراﺅں نے بھی شرکت کی جن میں رمشا خان ،جنید خان ،رباب ہاشم ،یشما گل اور فائزہ سلیم شامل تھیں ۔ جب اعلیٰ معیار کے بسکٹ کی بات ہو تو پیک فرینز وہ نام ہے جو سب سے زیادہ پسند کیا جاتا ہے، بسکٹس میں جو اختراعی ذائقے اور تنوع متعارف کروائے گئے ہیں اس سے اس برانڈ کو وہ انفرادیت حاصل ہوگئی ہے جو پیک فرینز کو سب سے ممتاز بناتی ہے۔ پیک فرینز کے بیکڈ کھانوں کا تو کوئی جواب ہی نہیں۔

کچھ لوگ میٹھا پسند کرتے ہیں اور کچھ نمکین، لوگوں کی اسی پسند کو مدنظر رکھتے ہوئے کوک فیسٹ میں پیک فرینز کا سٹال ان دونوں قسم کے لوگوں کے لئے جنت نظیر تھا جہاں پیک فرینز نے اپنی بہترین معیار کی مصنوعات کے ساتھ لذیذ کینپیز اور بسکٹ لوگوں کو پیش کئے۔ سٹالز پر کیفے نے منچیز کی ایک وسیع ورائٹی پیش کی جو نہ صرف انتہائی لذیذ تھی بلکہ قیمت کے لحاظ سے بھی انتہائی مناسب تھی۔ اس ڈش سے لوگوں کو خوشی کا حقیقی ذائقہ چکھنے کو ملا۔ پیک فریز نے سٹالز پر میٹھی ڈشز بھی پیش کیں جن میں چوکولیشیس راکی روڈ، ریو برتھ ڈے شوٹ، جیم ڈیلائٹ چیز کیک، بٹر پف کیریمل پوپ اور دیگر شامل تھیں۔ ان کے ساتھ ذائقوں کی وسیع ورائٹی میں سالسہ، چکن اینڈ مشروم، روسٹڈ بیٹ ہومس اور دیگر ڈشز بھی پیش کی گئیں۔

ان سٹالز پر پیک فرینز کی جس چیز نے لوگوں کو سب سے زیادہ متاثر کیا وہ کیپیز اور ڈیزرٹس تھیں جو بہت ہلکی اور کھانے میں آسان تھیں اور انہیں اس خوبصورت انداز میں پیش کیا گیا تھا کہ لوگ اس کشمکش میں مبتلا ہوگئے کہ انہیں ایک ہی نوالے میں چٹ کر جائیں یا ان کا الگ الگ ذائقہ چکھیں۔ سٹالز پر تازہ بیک اور خوبصورتی سے پیش کئے ہوئے کھانوں کے انتخاب میں بھی لوگ گومگوں کی کیفیت کا شکار نظر آئے کہ کون سا کھانا سب سے پہلے کھائیں۔ پیک فرینز کے سٹالز پر لوگوں کی توقع سے بڑھ کر کھانے موجود تھے جن کے ذائقے لاہوریوں اور کراچی والوں کو تادیر یاد رہیں گے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /بزنس /اہم خبریں