سابق وزیراعظم نواز شریف سے اہلخانہ اور پارٹی رہنما آج کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کرینگے

سابق وزیراعظم نواز شریف سے اہلخانہ اور پارٹی رہنما آج کوٹ لکھپت جیل میں ...
سابق وزیراعظم نواز شریف سے اہلخانہ اور پارٹی رہنما آج کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کرینگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں آج ملاقات کا دن ہے۔ مریم نواز، حمزہ شہباز سمیت ان کے اہلخانہ اور مسلم لیگی رہنما ملاقات کریں گے۔
نواز شریف سے ملاقات کا وقت صبح نو بجے سے دو پہر دو بجے کا مقرر ہے۔ اس دوران ان کے اہلخانہ نواز شریف کیلئے کھانا اور دیگر ضروریات کا سامان لے کر آئیں گے جب کہ نواز شریف اپنے اہلخانہ کے ہمراہ جیل میں دوپہر کا کھانا کھائیں گے۔
نواز شریف سے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، سابق وزیر داخلہ احسن قبال، پرویز رشید، مشاہد حسین سید، مشاہد اللہ خان، ڈاکٹر آصف کرمانی، سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، پرویز ملک، مصدق ملک، مریم اورنگزیب، طارق فضل چوہدری سمیت اہم مسلم لیگی رہنما ملاقات کریں گے۔ذرائع کے مطابق نواز شریف سے ملاقات کے لیے مسلم لیگی ایڈوائزری کمیٹی نے بھی درخواست دے رکھی ہے۔