سپریم کورٹ ایک ادارہ ہے،ایسی بات نہیں کہ میرے بعد کچھ نہیں ہو گا،چیف جسٹس ثاقب نثار

سپریم کورٹ ایک ادارہ ہے،ایسی بات نہیں کہ میرے بعد کچھ نہیں ہو گا،چیف جسٹس ...
سپریم کورٹ ایک ادارہ ہے،ایسی بات نہیں کہ میرے بعد کچھ نہیں ہو گا،چیف جسٹس ثاقب نثار

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس ثاقب نثار نے سپریم کورٹ میں ہائیکورٹ و ماتحت عدلیہ کے قواعدسے متعلق کیس میں ریمارکس دیئے ہیں کہ سپریم کورٹ ایک ادارہ ہے،میرے بعد بھی یہ ادارہ رہنا ہے،ایسی بات نہیں کہ میرے  بعدکچھ نہیں ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے ہائیکورٹ و ماتحت عدلیہ کے قواعدسے متعلق کیس کی سماعت کی، چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کہہ رہی سقم کودورکرنے کیلئے ترمیم کی ضرورت ہے ،عدالت ترامیم کو پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا نہیں کہہ سکتی ،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ بار کی اہمیت ،محبت اپنی جگہ، عدالت آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ کرتی ہے۔

صدر اسلام آبادہائیکورٹ بار نے کہا کہ حکومت نے ہمارے ساتھ مشاورت نہیں کی،چیف جسٹس نے کہا کہ حکومت نے جو مسودہ تیار کر لیاوہ پارلیمنٹ میں پیش کرے،اسلام آباد کی ماتحت عدلیہ کیلئے ججز صوبوں سے آئیں گے ،صوبے اگر اسلام آباد کی کی ماتحت عدلیہ کیلئے ججز نہ دیں تو کیاہوگا؟چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ سپریم کورٹ ایک ادارہ ہے،میرے بعد بھی یہ ادارہ رہنا ہے ،ایسی بات نہیں کہ میرے بعد کچھ نہیں ہو گا۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد