نوجوان نے شاہد آفریدی سے ملنے کیلئے ایسا شاندار پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا کہ لیجنڈ کھلاڑی بھی انکار نہ کر پائے ، فون نمبر مانگ لیا

نوجوان نے شاہد آفریدی سے ملنے کیلئے ایسا شاندار پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کر ...
نوجوان نے شاہد آفریدی سے ملنے کیلئے ایسا شاندار پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا کہ لیجنڈ کھلاڑی بھی انکار نہ کر پائے ، فون نمبر مانگ لیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز کھلاڑی شاہد آفریدی انٹر نیشنل کرکٹ سے تو ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں تاہم وہ عوام میں آج بھی ویسے ہی مقبول ہیں جیسے وہ پہلے ہوا کرتے تھے ۔

شاہد آفریدی پاکستان کے ٹریڈ مارک ہیں کیونکہ ان کے بارے میں تو بھارتی کپتان ویرات کوہلی بھی کہتے ہیں کہ ” شہرت ہو تو شاہد آفریدی جیسی “۔شاہد آفریدی آج کل صرف پاکستان سپر لیگ ہی کھیل رہے ہیں تاہم حال ہی میں ان کا ایک اشتہار وائرل ہو اہے جس میں ہو ڈاکٹر بنے ہوئے ہیں ۔

بلال مظہر نامی شہری شاہد آفریدی سے ملنے کیلئے اس قدر بے تاب ہے کہ اتنا بادل بھی بارش سے ملنے کیلئے بے چین نہ ہو ں گے ، ٹویٹر صارف نے اپنے سٹار کیلئے سوشل میڈیا پر ایسا پیغام جاری کر دیا کہ دیکھ کر شاہد آفریدی سے بھی نہ رہا گیا اور انہوں نے اپنے مداح کی زندگی کی سب سے بڑی خواہش پوری کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔

بلال مظہر نے ٹویٹر پر شاہد آفریدی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ساتھ پیغام درج کیا کہ ”ایک دنیا ، 8 سیارے ، 204 ملک ، 809 آئی لینڈ، 7 سمندر اور 8 ارب سے زائد لوگ لیکن میں صرف شاہد آفریدی آپ سے زندگی میں کم از کم ایک مرتبہ ملنا چاہتاہوں ۔

بلال مظہر کے اس پیغام کے چند گھنٹے کے بعد شاہدآفریدی نے یہ محبت کے جذبات سے بھرا ہوا پیغام دیکھا تو ان سے بھی نہ رہا گیا اور انہوں نے اپنے مداح کی خواہش پوری کرنے کا اعلان کر دیا ۔ شاہد آفریدی نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” مجھے اپنا رابطہ نمبر دو ۔“

مزید : کھیل