شہبازشریف کے کمردرد کی شدت میں اضافہ،آج تمام مصروفیات منسوخ کردیں

شہبازشریف کے کمردرد کی شدت میں اضافہ،آج تمام مصروفیات منسوخ کردیں
شہبازشریف کے کمردرد کی شدت میں اضافہ،آج تمام مصروفیات منسوخ کردیں

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اپوزیشن لیڈر اور صدرمسلم لیگ(ن)شہبازشریف کے کمردرد کی شدت میں اضافہ ہو گیا جس پر صدرن لیگ نے ڈاکٹروں کی ہدایت پر آج تمام مصروفیات منسوخ کردیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے کمردردکی شدت میں اضافہ پر آج تمام مصروفیات منسوخ کردیں، ڈاکٹروں کی جانب سے شہبازشریف کو مکمل آرام کی ہدایت کی گئی ہے۔

شہبازشریف نے آج قانون و انصاف سے متعلق کمیٹی اجلاس میں شرکت کرنا تھی ،اپوزیشن لیڈرنے طبیعت ناسازی کے باعث کمیٹی اجلاس میں شرکت سے معذرت کر لی۔

واضح رہے کہ ایم آر آئی ٹیسٹ میں شہبازشریف کے مہروں میں تکلیف کی علامات پائی گئی تھیں ،گزشتہ روز بھی ڈاکٹرز نے شہبازشریف کے مہروں کو معائنہ اور فزیو تھراپی کی تھی ۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد