شکر گڑھ میں بیوپاری نے 4 لاکھ روپے کی رقم ٹوکے میں کتر ڈالی

شکر گڑھ میں بیوپاری نے 4 لاکھ روپے کی رقم ٹوکے میں کتر ڈالی
شکر گڑھ میں بیوپاری نے 4 لاکھ روپے کی رقم ٹوکے میں کتر ڈالی

  

سیالکوٹ(ویب ڈیسک) اخلاص پور میں بیوپاری نے 4 لاکھ 20 ہزار روپے کی رقم غلطی سے ٹوکے سے کتر ڈالی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق شکرگڑھ کے علاقے اخلاص پور میں ایک بیوپاری چوری، ڈکیتی اور فراڈ کے بغیر ہی 4 لاکھ 20 ہزار روپے سے ہاتھ دھو بیٹھا، بیوپاری نے خطیر رقم چارہ کاٹنے والی مشین میں کتر ڈالی۔

اخلاص پور میں کا بیوپاری طارق مویشیوں کی خریداری کے لیے چار لاکھ  20 ہزار روپے کی رقم گھر لے کرآیااور رقم سے بھرا تھیلہ مویشیوں کے چارے کے قریب رکھ کر چارہ مشین پر کام کرنے لگا، طارق نے بے دھیانی میں چارے کے ساتھ پیسوں والا تھیلہ بھی مشین میں ڈالا دیا جس میں موجود چار لاکھ بیس ہزار روپے کی رقم کتری گئی ۔ 

طارق کا کہنا ہے کہ میں غريب آدمی ہوں، غلطی سے نقصان كر بیٹھا ہوں، گورنر سٹیٹ بینک سے گزارش ہے کہ مدد کریں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /سیالکوٹ