پاکستان کا وہ علاقہ جہاں چارسال بعد ہر پاکستانی کو آنے کی اجازت دیدی گئی

پاکستان کا وہ علاقہ جہاں چارسال بعد ہر پاکستانی کو آنے کی اجازت دیدی گئی
پاکستان کا وہ علاقہ جہاں چارسال بعد ہر پاکستانی کو آنے کی اجازت دیدی گئی

  

میرانشاہ (ویب ڈیسک) شمالی وزیرستان کو4سال بعد تمام پاکستانیوں کیلیے کھول دیا گیاغیر مقامی افراد نے بھی بغیر انٹری شمالی وزیرستان جانا شروع کردیا۔

شمالی وزیرستان کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق سیدگئی اور دیگر داخلی راستوں پر شناختی کارڈ دکھا کر کوئی بھی پاکستانی آجاسکتاہے۔

انٹری نظام کے خاتمے پر غیر مقامی افراد نے سکھ کا سانس لیا، اس حوالے سے انتظامیہ کو مسافروں کو سہولتیں فراہم کرنے کی خصوصی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید : علاقائی /FATA /وزیرستان