جب تک آبادی کم نہیں ہو گی مشکلات رہیں گی، بڑھتی آبادی ڈیم سے بھی بڑامسئلہ ہے، چیف جسٹس

جب تک آبادی کم نہیں ہو گی مشکلات رہیں گی، بڑھتی آبادی ڈیم سے بھی بڑامسئلہ ہے، ...
جب تک آبادی کم نہیں ہو گی مشکلات رہیں گی، بڑھتی آبادی ڈیم سے بھی بڑامسئلہ ہے، چیف جسٹس

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے آبادی پرکنٹرول سے متعلق کیس میں ریمارکس دیئے ہیں کہ جب تک آبادی کم نہیں ہو گی مشکلات رہیں گی، بڑھتی آبادی ڈیم سے بھی بڑامسئلہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے آبادی پرکنٹرول سے متعلق کیس کی سماعت کی،جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ اٹارنی جنرل نے حکمت عملی پرمشتمل مسودہ پیش کرنا تھا۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ پاکستان کے ذرائع کم ہو رہے ہیں اورپاکستان کی زرعی زمین کم ہو رہی ہے،جب تک آبادی کم نہیں ہو گی مشکلات رہیں گی، بڑھتی آبادی ڈیم سے بھی بڑامسئلہ ہے۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ آبادی کے مسئلے پر سمپوزیم ہوا،حکومت نے سفارشات من و عن تسلیم کیں،حکومت نے اب ایکشن پلان دینا تھا، اٹارنی جنرل نے بتایا کہ حکومت نے ایکشن پلان تو نہیں بتایا ،کام شروع کردیا،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ آپ کے پاس ابھی تک کوئی جامع منصوبہ نہیں ، ہم حکومت کے فرائض کی نشاندہی کر دیتے ہیں،حکومت ایکشن پلان بناتی رہے،معاملہ ختم نہیں کریں گے،عدالت نے سماعت 2 ہفتے کیلئے ملتوی کردی۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد