پاکستان کا امن افغانستان سے جڑا ہے، فواد چودھری

پاکستان کا امن افغانستان سے جڑا ہے، فواد چودھری
پاکستان کا امن افغانستان سے جڑا ہے، فواد چودھری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کا امن افغانستان سے جڑا ہے، افغانستان میں استحکام کیلئے امریکا کے کردارپر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان میں استحکام کیلئے امریکا کا کردار انتہائی اہم ہے، پاکستان اور امریکا کے بہتر تعلقات خطے کے استحکام کیلئے بہت ضروری ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر امریکا پاکستان کی اہمیت کو سمجھ کر آگے بڑھے تو معاملات اس سے بھی بہتر ہوںگے۔ افغان جنگ کے تاثرات پر بات کرتے ہو ئے وفاقی وزیر نے کہا کہ افغان جنگ کے تاثرات پاکستان کے جھیلنے پڑے۔
خیال رہے کہ امریکی صدر نے بھی پاکستان سے بہتر تعلقات اور نئی قیادت سے جلد ملاقا ت کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔