کراچی سٹاک ایکس چینج میں ملا جلا رجحان

کراچی سٹاک ایکس چینج میں ملا جلا رجحان
کراچی سٹاک ایکس چینج میں ملا جلا رجحان

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)نئے سال کے تیسرے دن بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج مارکیٹ میںملا جلا رجحان رہا، پاکستان سٹاک مارکیٹ میں100 انڈیکس 90 پوائنٹس اضافے کےساتھ 37 ہزار 885 پر ٹریڈ کر رہی ہے۔

ہفتے کے چوتھے کاروباری روز بھی پاکستان سٹاک مارکیٹ کا آغاز مثبت ہو اہے۔صبح آغاز پر ہی کے ایس ای 100 انڈیکس میں تیزی دیکھی گئی۔100 انڈیکس 112 پوائنٹس کے اضافے کےساتھ 37 ہزار 908 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا لیکن یہ سطح تھوڑی دیر قائم رہنے کے بعد جلد ہی 100 انڈیکس منفی زون میں چلی گئی اور 21 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

کاروبار کے ابتدائی گھنٹے کے بعد سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان ہے اور 100انڈیکس90پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 37ہزار 885پر ٹریڈ کر رہی ہے۔

مزید : بزنس