مشرف نے زبردستی کم نرخوں پر اتصلات کو پی ٹی سی ایل فروخت کیا: وزارت نجکاری کا قائمہ کمیٹی میں انکشاف

مشرف نے زبردستی کم نرخوں پر اتصلات کو پی ٹی سی ایل فروخت کیا: وزارت نجکاری کا ...
مشرف نے زبردستی کم نرخوں پر اتصلات کو پی ٹی سی ایل فروخت کیا: وزارت نجکاری کا قائمہ کمیٹی میں انکشاف

  

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی میں وزارت نجکاری حکام نے انکشاف کیاکہ اتصلات کمپنی پی ٹی سی ایل نہیں خریدنا چاہتی تھی، کمپنی تین سو بلین ڈالر ادا کرکے اپنی جان چھڑانا چاہتی تھی لیکن مشرف حکومت نے زبردستی کم نرخوں پر دبئی حکام کے حوالے کیا۔ کمیٹی نے پی ٹی سی ایل کے حکام کو پنشنرز کے مسائل پندرہ جنوری تک حل کر کے رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ معاملہ حل نہ ہوا تو معاملہ استحقاق کمیٹی کو بھیج کرمتعلقہ حکام کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ اگر پندرہ جنوری تک پینشنرز کے معاملات حل نہ ہوئے تو سب سینیٹرز کے ساتھ دھرنا دیں گے۔

روزنامہ نوائے وقت  کے مطابق سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس چیئر پرسن سنیٹر روبینہ خالد کی صدارت میں پارلیمنٹ ہاﺅس میں ہوا اجلاس میں سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری ، ڈاکٹر اشوک کمار، غوث خان نیازی ، انجینئر رخسانہ زبیری ، تاج آفریدی ، میاں عتیق شیخ ، فیصل جاوید ، کاموران مائیکل ،امداد الدین شوقین ، فیصل جاوید،کے علاوہ سیکرٹری نجکاری کمیشن، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے حکام نے شرکت کی۔

نجکاری کمیشن سیکرٹری رضوان احمد نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اتصالات کو پی ٹی سی ایل کی پراپرٹیز کی درست فہرست فراہم نہیں کی گئی تھیں ادارے کی کل پراپرٹیز کی تعداد 3394تھی پی ٹی سی ایل کو خریدنے کے لئے کل بارہ پارٹیوں نے دلچسپی ظاہر کی تھی جن میں 9پارٹیاں پری کوالیفائیڈ کرسکیں جبکہ تین پارٹیوں نے بولی میں حصہ لیا۔ سنیٹر عتیق شیخ کے سوال کے جواب میں نجکاری حکام نے بتایا کہ معاملہ حل ہونے کے قریب ہے گذشتہ دنوں دبئی حکام کے پاکستانی دورے کے دوران معاملات میں پیش رفت ہوئی ہے۔

چیئرمین کمیٹی روبینہ خالد کے سوال کے جواب میں بتایا گیا کہ اتصلات نے 1.4بلین کی ادائیگی کر دی ہے جبکہ باقی سولہ بلین ڈالر چار سال میں یہ رقم ادا کرنی تھی مگر معاملات لٹک گے۔ سیکرٹری نجکاری نے انکشاف کیاکہ اتصلات پی ٹی سی ایل لینے سے ہی انکاری ہو گئی تھی اور اس نے اس معاملے میں تین سو ملین ڈالر دینے پر بھی ا?مادگی ظاہر کی تھی۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد