عمران خان نے وزیر خزانہ درست چنا ،ان کی باقی ٹیم درست نہیں،محمد زبیر

عمران خان نے وزیر خزانہ درست چنا ،ان کی باقی ٹیم درست نہیں،محمد زبیر
عمران خان نے وزیر خزانہ درست چنا ،ان کی باقی ٹیم درست نہیں،محمد زبیر

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق گورنر سندھ اور مسلم لیگ کے سینئر رہنمامحمد زبیر نے کہا ہے کہ نواز شریف اطمینان اور حوصلے سے جیل میں وقت گزار رہے ہیں،پارٹی میں قیادت کا کوئی خلا نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگی رہنما نے کوٹ لکھپت جیل آمد پرمیڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عمران خان نے وزیر خزانہ درست چنا لیکن ان کی باقی ٹیم درست نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب تو بولنے سے بھی گھبراتے ہیں۔

محمد زبیرکا کہنا تھا کہ حکومت 24دسمبر کو پیش ہونے والی رپورٹ پر جذباتی ہو گئی ، حکومت کا وزیراعلیٰ کا نام ای سی ایل میں ڈالنا اور گورنر راج کی بات کرنا بچگانہ حر کت تھی۔پی ٹی آئی سندھ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی سندھ کے رہنما ابھی میچور نہیں ہیں۔

سابق گورنرسندھ کا کہناتھا کہ ڈاکٹر فرخ سلیم کو حکمت کی طرف سے ترجمان مقرر کیا گیا لیکن جب وہ خلاف ہوئے تو حکومت ان کی تقرری سے مکر گئی جبکہ ڈاکٹر فرخ سلیم روز میڈیا پر حکومتی پالیسیوں کا دفاع کرنے نظر آتے تھے۔ ان کی تقرری کا اعلا ن بھی وفاقی وزیر اطلاعات نے خود کیا تھا۔ لیکن بعد میں وہ ان کی تقرری سے مکر گئے۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور