بھارتی فوجیوں کو افسر نے گھٹیا راشن کھلا دیا، 5کیخلاف رشوت لینے کا مقدمہ

بھارتی فوجیوں کو افسر نے گھٹیا راشن کھلا دیا، 5کیخلاف رشوت لینے کا مقدمہ
بھارتی فوجیوں کو افسر نے گھٹیا راشن کھلا دیا، 5کیخلاف رشوت لینے کا مقدمہ

  

نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارتی مرکزی تحقیقیاتی ادارے ”سی بی آئی“ نے فوج کو راشن سپلائی کرنیوالے ٹھیکیدار سے 18 لاکھ روپے رشوت وصول کرنے کے الزام میں کرنل سمیت 5 فوجیوں کیخلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دیں۔

آسام اور اروناچل پردیش کے یانگ فو بھارتی فوج کو راشن کا سامان سپلائی کرتا تھا۔ کرنل رمن دادا نے لیفٹیننٹ کرنل مہندرکمار، صوبیدار دیویندر کمار ، حوالدار اجے سنگھ، صوبیدار ساہورن ساہو کی ملی بھگت سے ٹھیکیدار یانگ فو سے 18 لاکھ روپے رشوت لی۔ اس کے بدلے وطن کی رکھوالی کرنے والے فوجیوں کو گھٹیا خوراک دی گئی۔

فوج کی تحریری شکایت پر سی بی آئی نے مقدمہ درج کیا جس میں ٹھیکیدار بھی شامل ہے۔

مزید : بین الاقوامی