پاکستان کی قومی مٹھائی کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کی قومی مٹھائی کا فیصلہ ہو گیا
پاکستان کی قومی مٹھائی کا فیصلہ ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک) حکومت پاکستان کے ٹوئٹر اکائونٹ پر کرائے جانے والے ایک سروے کی روشنی میں گلاب جامن کو قومی مٹھائی قرار دیا گیا ہے۔ ملک بھر میں برفی، گلاب، جامن، چم چم،جلیبی، بالو شاہی اور دوسری بہت سی دیسی مٹھائیاں انتہائی مقبول ہیں۔

حکومت کے ٹوئٹر اکائونٹ پر لوگوں سے برفی، جلیبی اور گلاب جامن پر رائے طلب کی گئی تھی۔ 15 ہزار سے زائد ووٹ کاسٹ کیے گئے۔ گلاب جامن نے 47 فیصد ووٹ حاصل کیے۔ سروے کی روشنی میں گلاب جامن کو قومی مٹھائی قرار دے دیا گیا ہے۔