دپیکا پڈوکون کے نام پر ڈش متعارف ،رنویر سنگھ کھانے کو تیار

دپیکا پڈوکون کے نام پر ڈش متعارف ،رنویر سنگھ کھانے کو تیار
دپیکا پڈوکون کے نام پر ڈش متعارف ،رنویر سنگھ کھانے کو تیار

  

ممبئی (ویب ڈیسک)بالی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون پوری دنیا میں مشہور ہیں اور اب ان کے نام کی بھارتی ڈش بھی متعارف کی جاچکی ہے۔دپیکا پڈوکون نے اپنے سوشل میڈیا اکاو¿نٹ پر ایک ریسٹورنٹ کے مینو کی تصویر شیئر کی، جس میں بھارت کی ایک مزیدار ڈش ڈوسا کو دپیکا پڈوکون کا نام دیا جاچکا ہے۔اس تصویر کو شیئر کرنے کے ساتھ دپیکا پڈوکون نے لکھا کہ یہ ان کا سال 2019 کو شروع کرنے کا بہترین انداز ہے۔اس تصویر پر دپیکا کے نام کی ڈش کو دیکھ کر ان کے شوہر اداکار رنویر سنگھ نے لکھا کہ وہ اسے کھانا پسند کریں گے۔

مزید : تفریح