آج کل وکیل بہت ترقی کر گئے ہیں ،وکیل انٹرنیٹ سے شقیں ڈاؤن لوڈ کرکے معاہدوں میں ڈال دیتے ہیں،چیف جسٹس پاکستان

آج کل وکیل بہت ترقی کر گئے ہیں ،وکیل انٹرنیٹ سے شقیں ڈاؤن لوڈ کرکے معاہدوں ...
آج کل وکیل بہت ترقی کر گئے ہیں ،وکیل انٹرنیٹ سے شقیں ڈاؤن لوڈ کرکے معاہدوں میں ڈال دیتے ہیں،چیف جسٹس پاکستان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے آج کل وکیل بہت ترقی کر گئے ہیں ،وکیل انٹرنیٹ سے شقیں ڈاؤن لوڈ کرکے معاہدوں میں ڈال دیتے ہیں،وکلا معاملات کو پیچیدہ کر دیتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے اورنج لائن منصوبہ سے متعلق کیس کی سماعت کی،اورنج لائن کے پروجیکٹ ڈائریکٹر سبطین حلیم عدالت پیش ہوگئے،چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سیدھا سادا کیس ہے،ٹھیکیداروں نے کام کرکے دینا ہے، کام کے بدلے ٹھیکیداروں کومعاوضہ ملے گا۔
چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ آج کل وکیل بہت ترقی کر گئے ہیں،انٹرنیٹ سے ڈاؤن لوڈ کر کے معاہدوں میں مختلف شقیں ڈال دیتے ہیں،وکلا معاملات کو پیچیدہ کر دیتے ہیں، انجینئر کی تصدیق پر ادائیگیاں ہونی ہیں۔
چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ اصل تنازع ہے کیا؟منصوبے میں ٹھیکیداروں کے واجب الادا پیسوں کا تنازع ہے،
وکیل سی ڈی اے نے کہا کہ ٹھیکیداروں کو ادائیگی کیلئے ایک طریقہ کار ہے،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ٹھیکیداروں کیلئے ادائیگی خون کا کام کرتی ہے، ٹھیکیدار کوپیسے ملیں گے تو کام کرے گا،چیف جسٹس نے حکم دیا کہ ٹھیکیداروں کو رقم کی ادائیگی کریں، اگر زیادہ ادائیگی ہوگئی تو ایڈجسٹ کر لیں۔