نواز شریف کو بی کلاس کی سہولتیں میسر، خود صفائی کرنے کی خبر میں صداقت نہیں، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ
لاہور (ویب ڈیسک) ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ پنجاب کیپٹن (ر) اصغر نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو جیل مینوئل کے مطابق بی کلاس دی گئی ہے جس میں انہیں دیگر تمام سہولتوں کے ساتھ مشقتی بھی فراہم کیا گیا ہے۔ روزانمہ جنگ کے مطابق کیپٹن (ر) فضیل اصغر نے کہا کہ محکمہ داخلہ جب کسی قیدی کے لئے بی کلاس کی منظوری دیتا ہے تو اسے قانون کے مطابق اس کلاس کی تمام سہولتیں فراہم کرنا ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہ اکہ آئی جی جیل خانہ جات نے میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی طرف سے اپنے سیل کی خود صفائی کرنے جیسی خبر ایک غلط فہمی کا نتیجہ ہے اور اس میں کوئی صداقت نہیں۔