کیپ ٹاون ٹیسٹ،قومی ٹیم کے 177رنز کے جواب میں جنوبی افریقہ نے دو وکٹوں کے نقصان پر 123رنز بنا لیے

کیپ ٹاون ٹیسٹ،قومی ٹیم کے 177رنز کے جواب میں جنوبی افریقہ نے دو وکٹوں کے نقصان ...
کیپ ٹاون ٹیسٹ،قومی ٹیم کے 177رنز کے جواب میں جنوبی افریقہ نے دو وکٹوں کے نقصان پر 123رنز بنا لیے

  

نیو لینڈز(ڈیلی پاکستان آن لائن) کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستان کے 177 پر آل آؤٹ ہونے کے بعد جنوبی افریقا نے اپنی پہلی اننگز میں 123 رنز بنا لیے ہیں۔

جنوبی افریقا کی جانب سے اننگز کا آغاز مرکرم اور ڈین ایلگر نے کیا اور دونوں کھلاڑیوں نے ٹیم کو 56 رنز کا آغاز فراہم کیا، 20 کے انفرادی اسکور پر ایلگر محمد عامر کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے سرفراز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔جنوبی افریقا کے دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی مرکرم تھے جو پہلے روز کے کھیل کی آخری گیند پر بولڈ ہوئے۔

مرکرم کو 78 رنز پر پارٹ ٹائم بولر شان مسعود نے بولڈ کیا۔پہلے روز کا کھیل ختم ہوا تو ہاشم آملہ 24 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے اور جنوبی افریقا کو پاکستان کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 54 رنز درکار ہیں جب کہ اس کی 8 وکٹیں ابھی باقی ہیں۔

مزید : کھیل