تونسہ :بستی مٹھو میں انسان جانور ایک گھاٹ سے پانی پینے پر مجبور

تونسہ :بستی مٹھو میں انسان جانور ایک گھاٹ سے پانی پینے پر مجبور
تونسہ :بستی مٹھو میں انسان جانور ایک گھاٹ سے پانی پینے پر مجبور

  

ڈیرہ غازی خان(ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب کی آبائی تحصیل تونسہ میں یونین کونسل لکھانی کی بستی مٹھو والی مشہور بگے والی میں آج کے اس جدید دورمیں بھی انسان اور جانور ایک ہی گھاٹ سے پانی پینے پر مجبور ہیں ، مذکورہ بستی میں دورحاضر کی سہولیات تو درکنار آج تک انہیں صاف پانی تک مہیا نہیں کیا جا سکا، گندا پانی پینے سے بستی کے مکین پیٹ اور دیگر کئی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں، اہل علاقہ مظفر حسین ‘ جاوید ‘ حاجی بگا ‘ حاجی شیر محمد ‘ ممتاز ‘ عابد، عمران و دیگرنے بتایا کہ منتخب نمائندوں نے علاقہ میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے متعدد بار انہیں جھوٹے دلاسے دئیے تاہم آج تک انہیں صاف پانی کی فراہمی ممکن نہیں ہو سکی ، انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے التجا کی کہ علاقہ میں صاف پانی کی فراہمی کے لیے ہنگامی بنیادوں پراقدامات کئے جائیں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /ڈیرہ غازی خان