سربجیت سنگھ کے قتل کیس کا تحریری فیصلہ جاری

سربجیت سنگھ کے قتل کیس کا تحریری فیصلہ جاری
سربجیت سنگھ کے قتل کیس کا تحریری فیصلہ جاری

  

لاہور (ویب ڈیسک ) سیشن کورٹ نے بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ کے قتل کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ایڈیشنل سیشن جج معین کھوکھر نے سات صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔تحریری فیصلے کے متن کے مطابق ملزمان عامر سرفراز اور مدثر سے کوئی آلہ قتل برآمد نہیں ہوا۔ سربجیت سنگھ پر حملہ کرتے ہوئے انہیں کسی نے نہیں دیکھا، دونوں ملزموں کا سربجیت سنگھ کے قتل سے کوئی تعلق ثابت نہیں ہوا۔ سربجیت سنگھ کا آخری بیان بھی شدید زخمی حالت میں ریکارڈ نہیں ہو سکا۔ ملزموں کیخلاف تھانہ کوٹ لکھپت میں قتل 2013 میں درج کیا گیا تھا۔ عدالت نے دونوں ملزموں کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کرنے کا حکم دیا تھا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور