پی ایس ایل کے ابتدائی دو سیزن میں ٹیموں کو کروڑوں کا نقصان

پی ایس ایل کے ابتدائی دو سیزن میں ٹیموں کو کروڑوں کا نقصان
پی ایس ایل کے ابتدائی دو سیزن میں ٹیموں کو کروڑوں کا نقصان

  

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کو 2016 اور 2017 میں 20 کروڑ سے 70 کروڑ روپے تک کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق پی ایس ایل فرنچائزز کو دو سالوں کے دوران آپریشن اور ٹیکس کی مد میں کروڑوں روپے دینے پڑرہے ہیں۔گزشتہ دونوں سیزن میں ناکام ہونے والی فرنچائز لاہور قلندرز کو سب سے زیادہ 73 کروڑ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔سب سے کم قیمت پر فروخت ہونے والی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ابتدائی دو سیزنز میں تقریباً 11 کروڑ کے گھاٹے کا سامنا کرنا پڑا۔مہنگی ترین فرنچائز کراچی کنگز نے ابتدائی دو سیزنز میں 18 کروڑ گنوادیے جبکہ دو مرتبہ پی ایس ایل چیمپین فرنچائز اسلام آباد یونائٹیڈ کو 42 کروڑ کے نقصان بھگتنا پڑا۔

2017 میں پی ایس ایل ٹائٹل جیتنے والی پشاور زلمی نے 26 کروڑ کے لگ بھگ نقصان اٹھایا۔فرنچائز مالکین نے ڈالر کے ریٹ بڑھنے کو مالی نقصان کی بڑی وجہ قرار دیا جبکہ پی ایس ایل کا پاکستان سے باہر ہونا بھی لیگ فرنچائزس کومالی نقصان سے دوچار کررہا ہے۔اگر مالی خسارہ کم نہ ہوا تو فرنچائزز پی ایس ایل سے کنارہ کشی پر غور کرسکتی ہیں۔

مزید : کھیل /علاقائی /پنجاب