اگر پاکستان ٹاس جیتتا تو پہلے بیٹنگ کروانی تھی یا باولنگ ؟ کپتان سرفراز نے بتا دیا

اگر پاکستان ٹاس جیتتا تو پہلے بیٹنگ کروانی تھی یا باولنگ ؟ کپتان سرفراز نے ...
اگر پاکستان ٹاس جیتتا تو پہلے بیٹنگ کروانی تھی یا باولنگ ؟ کپتان سرفراز نے بتا دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )دوسرے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے اور اس مو قع پر گفتگو کرتے ہوئے کپتان سرفراز احمد کاکہناتھا کہ اگر ہم ٹاس جیتتے تو بھی بیٹنگ کا ہی فیصلہ کرنا تھا ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے ، حسن علی کی جگہ محمد عباس کو شامل کیا گیا ہے تاہم دوسری جانب جنوبی افریقہ کے کپتان فاف ڈوپلیسز کا کہناتھا کہ وکٹ پر گھاس موجود ہے اس لیے پہلے باولنگ سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں ۔ ان کا کہناتھا کہ ہاشم آملہ کا فارم میں واپس آنا خوش آئندہے اور کیپ ٹاﺅن کی گراونڈ ہماری پسندیدہ ہے ۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم میں بھی ایک تبدیلی کی گئی ہے ۔

مزید : کھیل