اورنج لائن منصوبہ کیس ،سپریم کورٹ کا ایل ڈی اے کو ٹھیکیداروں کو ایک ارب روپے ادا کرنے کا حکم

اورنج لائن منصوبہ کیس ،سپریم کورٹ کا ایل ڈی اے کو ٹھیکیداروں کو ایک ارب روپے ...
اورنج لائن منصوبہ کیس ،سپریم کورٹ کا ایل ڈی اے کو ٹھیکیداروں کو ایک ارب روپے ادا کرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے اورنج لائن منصوبہ کیس میں ایل ڈی اے کو ٹھیکیداروں کو ایک ارب ادا کرنے کا حکم دیدیا،چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے ہیں کہ کام معیاری نہ ہواتوٹھیکیداروں کوجرمانہ کریں گے، ٹھیکیداروں سے بیان حلفی لیں گے،ایل ڈی اے چیک بنا لیں ،ٹھیکیداربینک گارنٹی لے آئیں۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے اورنج لائن منصوبہ کیس کی سماعت کی،اورنج لائن کے پروجیکٹ ڈائریکٹرسبطین حلیم ،ٹھیکیداروں کے وکلا عدالت پیش ہوئے، چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد صرف مفادعامہ ہے، لوگوں نے اورنج ٹرین کیلئے مشکلات جھیلی ہیں،لوگ اپنی گاڑیاں گھروں تک نہیں لے جاسکتے۔
چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ کام معیاری نہ ہواتوٹھیکیداروں کوجرمانہ کریں گے، ٹھیکیداروں سے بیان حلفی لیں گے،ایل ڈی اے چیک بنا لیں ،ٹھیکیداربینک گارنٹی لے آئیں،چیف جسٹس نے کہا کہ علاقوں میں کوڑا کرکٹ جمع ہے،ہم چاہتے ہیں اورنج لائن منصوبہ بروقت مکمل ہو،چیف جسٹس نے کہاکہ کریڈٹ نہیں لینا چاہتا لیکن لاہور میں سیوریج پانی کامسئلہ تھا،سارا گندا پانی راوی میں جا رہا ہے اورلوگ یرقان کاشکارہورہے ہیں۔
چیف جسٹس ثاقب نثارنے کہا کہ سابق حکومت نے مسئلہ حل کرنے کا وعدہ کیا ، موجودہ حکومت کوبھی ہم نے یاد دلایا،چیف جسٹس نے کہا کہ اورنج لائن منصوبہ مکمل ہونے تک نگرانی کریں گے،ٹھیکیداربینک گارنٹی دیں ،رقم کی ادائیگی ہوجائےگی،ہم نیب سے کہہ دیں گے معاملے میں مداخلت نہ کرے،چیف جسٹس نے ایل ڈی اے کو ہدایت کی کہ پیرکوچیک لےکرآئیں، ٹھیکیداروں کو ایک ارب روپے ادا کئے جائیں۔