خدمت خلق فاؤنڈیشن کےخلاف منی لانڈرنگ کیس،ایف آئی اے کی کارروائی،ساڑھے3 ارب مالیت کی جائیدادیں ضبط کر لیں

خدمت خلق فاؤنڈیشن کےخلاف منی لانڈرنگ کیس،ایف آئی اے کی کارروائی،ساڑھے3 ارب ...
خدمت خلق فاؤنڈیشن کےخلاف منی لانڈرنگ کیس،ایف آئی اے کی کارروائی،ساڑھے3 ارب مالیت کی جائیدادیں ضبط کر لیں

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایف آئی اے نے خدمت خلق فاﺅنڈیشن کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں کارروائی کرتے ہوئے کے کے ایف کی ساڑھے 3ارب مالیت کی 29جائیدادیں ضبط کر لی ہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی(ایف آئی اے)نے خدمت خلق فاﺅنڈیشن کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں کارروائی کرتے ہوئے کے کے ایف کی ساڑھے 3 ارب مالیت کی 29 جائیدادیں ضبط کر لی ہیں،ایف آئی اے کا کہناتھا کہ جائیدادیں کراچی کے مختلف علاقوں میں ہیں جو بھتے کی رقوم سے بنائی گئیں۔

ایف آئی اے کا کہناتھا کہ رقوم 6 سہولت کاروں کے ذریعے لندن بھجوائی جاتی تھیں،ان سہولت کاروں میں بابرغوری،سہیل منصور،احمد علی اور دیگر شامل ہیں ،اس کے علاوہ جعلی ناموں سے بھی ٹرانزیکشنزکی جاتی رہیں۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /کراچی