کیا واقعی پاکستان نے اپنے فوجی سعودی عرب پہنچا دیئے؟ واضح اعلان کردیا گیا

کیا واقعی پاکستان نے اپنے فوجی سعودی عرب پہنچا دیئے؟ واضح اعلان کردیا گیا
کیا واقعی پاکستان نے اپنے فوجی سعودی عرب پہنچا دیئے؟ واضح اعلان کردیا گیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے پاکستانی فوجی سعودی عرب بھیجنے کی تمام خبروں کو مسترد کرتے ہوئے امریکی اخبار کے دعوے کی تردید کر دی ہے ۔

دفتر خارجہ میں بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹر فیصل کا کہناتھا کہ کلبھوشن کا مقدمہ اس وقت عدالت میں ہے،کلبھوشن سے متعلق معلومات حقائق کے برعکس ہیں، ہم عدلیہ کے احترام میں اس پر تبصرہ نہیں کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی ڈرونز کی پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ پاکستانی فورسز متحرک اور ہوشیار ہیں، دونوں ڈرونز مار گرائے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے سرجیکل اسٹرائیکس کبھی نہیں ہوئے، بھارتی میڈیا خود بھی بھارتی دعوے کی نفی کرچکا ہے، پاکستان کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گا۔ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ تمام مسائل پر مذاکرات کا کہتا ہے لیکن بھارت مذاکرات سے بھاگ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ نے موجودہ حکومت کی پرامن ہمسائیگی کی پالیسی کے تحت ہمسایہ ممالک کا دورہ کیا، وزیرخارجہ نے افغان مفاہمتی عمل پر پیشرفت پرہمسایہ ممالک کو اعتماد میں لیا جب کہ پاکستان کی سہولت کاری سے متعلق بھی آگاہ کیا۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہمسایہ ممالک نے افغان مفاہمتی عمل میں پاکستان کے کردار کو سراہا اور افغان فریقین کے باہمی روابط کی پاکستانی تجویز کی بھی حمایت کی۔ڈاکٹر فیصل نے یمن میں ایک ہزار پاکستانی فوجی بھیجنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے امریکی اخبار میں اس سے متعلق شائع خبر کو بھی مسترد کردیا۔

مزید : اہم خبریں /قومی