وزیراعظم کا پولی کلینک ہسپتال کا دورہ،غیرحاضرایم ایس ڈاکٹر شاہد حنیف کو تبدیل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان کے پولی کلینک ہسپتال کے اچانک دورے کے دوران غیر حاضر ایم ایس ڈاکٹر شاہد حنیف کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیاگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ اتوارپولی کلینک ہسپتال کا اچانک دورہ کیا اور مریضوں کی عیادت کی ،اس موقع پر پولی کلینک کے سربراہ ڈاکٹر شاہد حنیف غیرحاضرتھے،ڈاکٹرشاہد حنیف وزیراعظم کے دورے سے لاعلم اوراتوار کو چھٹی کے باعث گھر پر موجود تھے،وزیراعظم نے شاہد حنیف کی غیرموجودگی پرناراضی کااظہارکیاتھا،جس پر سربراہ پولی کلینک ہسپتال کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اورڈاکٹر فضل کو چارج دیئے جانے کا امکان ہے ۔