کپل کے بعد ان کی بیوی کی بھی شوبزمیں انٹری

کپل کے بعد ان کی بیوی کی بھی شوبزمیں انٹری
کپل کے بعد ان کی بیوی کی بھی شوبزمیں انٹری

  

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے مزاحیہ اداکارکپل شرما نے اپنی نئی نویلی دلہن گینی چھاتراتھ کو بھی شوبز میں متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔اپنی ہنسی اورمزاحیہ باتوں سے لاکھوں دلوں پرراج کرنے والے کامیڈین کپل شرما توشوبزکی دنیا کا چمکتا ہواستارہ ہیں ہی اب وہ اپنی بیوی کوبھی اسی میدان میں متعارف کرانے جارہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کپل اپنے پروڈکشن ہائوس ’کے 9‘ کے بینرتلے پنجابی فلموں اورکامیڈی شوزکوپروڈیوس کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں، تاہم وہ ان دنوں اپنے کامیڈی شو’دی کپل شرما شو‘ کے دوسرے سیزن میں مصروف ہیں لہٰذا انہوں نے اپنی بیوی گینی چھاتراتھ کو’کے9‘ پروڈکشن ہائوس کی ڈائریکٹرکے طورپرمتعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گینی کوفلم میکنگ کے بارے میں بھی معلومات ہیں لہٰذا کپل نہیں چاہتے کہ ان کی بیوی گھرپربیٹھی رہے۔ گینی بہت جلد جالندھر سے ممبئی منتقل ہوجائیں گی اور بطورکری ایٹیو ڈائریکٹر اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔

گینی پنجابی بہت اچھی بول اورسمجھ لیتی ہیں۔ آنے والے کچھ دنوں میں کپل پنجابی فلموں اورکامیڈی شوز پر کام کرنا شروع کردیں گے جو مقامی چینل پر دکھائے جائیں گے اور گینی ان میں بطور کری ایٹیو ڈائریکٹرکام کریں گی۔واضح رہے کہ ’دی کپل شرما شو‘ کے دوسرے سیزن کی شروعات بہت اچھی ہوئی ہے اور لوگوں کی جانب سے بھی شو کو بے حد سراہا گیا ہے۔

مزید : تفریح