میاں صاحب بالکل ٹھیک اور ان کے حوصلے بلند ہیں،مریم نواز

میاں صاحب بالکل ٹھیک اور ان کے حوصلے بلند ہیں،مریم نواز
میاں صاحب بالکل ٹھیک اور ان کے حوصلے بلند ہیں،مریم نواز

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم نوازشریف سے لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں ان کی صاحبزادی مریم نواز نے ملاقات کی۔والد سے ملاقات کے بعد مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔اپنی ٹوئٹ میں مریم نواز نے کہا کہ ابھی ابھی میاں صاحب سے ملاقات کرکے باہر آئی ہوں،میاں نوازشریف بلند حوصلے کے ساتھ ہیں، نیک خواہشات اور دعاؤں میں یاد رکھنے والوں کی شکرگزار ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی غیر متزلزل حمایت اور نیک جذبات کا شکریہ، اللہ آپ سب کا حامی وناصر ہو۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ عوام کے جذبات اور نیک خواہشات نواز شریف تک پہنچاتی ہوں، والد کو بتاتی ہوں کہ کس طرح ان کے شیر ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور