علی رضا عابدی قتل کیس، فاروق ستار تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیش،آدھا گھنٹہ پوچھ گچھ کی گئی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما علی رضاعابدی قتل کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں متحدہ کے سابق رہنما فاروق ستار تحقیقاتی کمیٹی کے دفتر پہنچ گئے جہاں ان سے علی رضا عابدی کی زندگی اور سیاسی رجحانات سے متعلق سوالات کئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کی تحقیقاتی کمیٹی نے فاروق ستار کو علی رضا عابدی قتل کیس میں تحقیقات کیلئے بلایا تھا،تحقیقاتی کمیٹی میں ایس ایس پی پیرمحمد شاہ، طارق دھاریجو ،سوہائی عزیز اوردیگرشامل ہیں، فاروق ستار تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے جہاں ان سے علی رضا عابدی کے بارے میں سوالات کئے گئے، فاروق ستار سے علی رضا عابدی کی زندگی اورسیاسی رجحانات سے متعلق سوالات کئے گئے۔
پولیس کا کہا ہے کہ علی رضا عابدی قتل کیس میں گزشتہ روز اہم رہنماو¿ں کو طلب کیا گیا تھاجبکہ مزید لوگوں کو بھی طلب کیاجاسکتا ہے۔