خود داری کی منہ بولتی مثال جس نے معذوری کو کبھی اپنی مجبوری نہ بنایا لیکن 2 جوان بہنوں کا جہیز نہ ہونے سے شادیوں میں رکاوٹ نے اسے مجبور بنا ڈالا
کتنی ہی عورتیں جہیز نہ ہونے کی وجہ سے گھر میں بیٹھے بیٹھے بوڑھی ہو جاتی ہیں۔ کم جہیز کی وجہ سے بہت سی عورتوں کی زندگی عذاب ہو جاتی ہے؛ مار پیٹ کے علاوہ بعض دفعہ ان کو جلا دیا جاتا ہے یا ان پر تیزاب پھینکا جاتا ہے۔ دوسری طرف آج کل کا معاشرہ انسانی رشتوں سے زیادہ دولت کو اہمیت دیتا ہے جس کی وجہ سے یہ لعنت اور بھی زیادہ بڑھ گئی ہے۔ اسلام میں جہیز کی کوئی گنجائش نہیں۔ اسلام سادگی کا دین ہے اور اسلام کی نظر میں عورت کا بہترین جہیز اس کی بہترین تعلیم و تربیت ہے۔ ماجد خود داری کی منہ بولتی مثال ہے جس نے معذوری کو کبھی اپنی مجبوری نہ بنایا لیکن 2 جوان بہنوں کا جہیز نہ ہونے سے شادیوں میں رکاوٹ نے اسے مجبور بنا ڈالا، تفصیلات جاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں۔۔۔۔
ڈیلی پاکستان کا یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کے لیے یہاں کلک کریں