مہمند ڈیم کا ٹھیکہ دینے کا عمل ن لیگ کے دور میں شروع ہوا، رزاق دائود اب استعفیٰ دیں یا ٹھیکہ چھوڑیں: سعد رفیق

مہمند ڈیم کا ٹھیکہ دینے کا عمل ن لیگ کے دور میں شروع ہوا، رزاق دائود اب ...
مہمند ڈیم کا ٹھیکہ دینے کا عمل ن لیگ کے دور میں شروع ہوا، رزاق دائود اب استعفیٰ دیں یا ٹھیکہ چھوڑیں: سعد رفیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ مہمند ڈیم کی تعمیر کا ٹھیکہ دینے کا عمل مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں شروع ہوا تھا لیکن اگر ٹھیکہ ڈیسکون کو ملا تو رزاق داؤد کو وزارت قبول نہیں کرنی چاہئیے تھی،اب یا وہ استعفی دیں یا ڈیسکون اس ٹھیکے سے پیچھے ہٹ جائے۔

پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہا کہ نیب کالا قانون ہے، اب شاہد خاقان عباسی کے خلاف شکایت آئی ہے،،یہ کون سے محب وطن پاکستانی ہیں جو گمنام درخواستیں دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے بچے باہر ہونے اور خود مختار ہونے کے باوجود انہیں جیل میں ڈال دیا گیا ہے۔

سعد رفیق نے کہا کہ گمنام درخواستیں دینے والے محب وطنوں کے بارے میں عوام کو پتہ ہونا چاہئیے۔

مزید :

قومی -