افغانیوں کو ائیر پورٹ پر ویزوں کا اجراءروک دیا گیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے افغانستان کا نام ویزا آن ارائیول کی فہرست سے نکال دیا ہے جس کے بعد افغانیوں کو ائیرپورٹ پر ویزا کے اجرا کاعمل بھی روک دیا گیا ۔
دنیا نیوز کے مطابق حکومت کی جانب سے افغانستان کا نام ویزا آن ارائیول کی فہرست سے نکال دیئے جانے کے بعد اب افغانیوں کو پاکستانی سفارتخانوں سے ویزہ لیکر آنا پڑے گا، ڈائریکٹر امیگریشن عصمت اللہ جونیجو کے مطابق اب تمام افغانی قانون نافذ کرنے والے اداروں کو رجسٹریشن کرانے کے پابند ہونگے ۔
ڈائریکٹر امیگریشن کا کہناتھاکہ افغان شہریوں کی معلومات متعلقہ ڈی پی او اور تھانے کو فراہم کی جائیں گی جبکہ افغان شہریوں کو رجسٹریشن پر پاکستان میں قیام کا پرمٹ جاری کیا جائے گا ،سفر کرنے کی اجازت قیام پرمٹ کی واپسی پر دی جائیگی۔