وزیراعظم سرکاری دورے پر ترکی پہنچ گئے ،گورنرقونیا اور اعلیٰ حکام کا پرتپاک استقبال

وزیراعظم سرکاری دورے پر ترکی پہنچ گئے ،گورنرقونیا اور اعلیٰ حکام کا پرتپاک ...
وزیراعظم سرکاری دورے پر ترکی پہنچ گئے ،گورنرقونیا اور اعلیٰ حکام کا پرتپاک استقبال

  

انقرہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان ترک صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر وفد کے ہمراہ 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکی پہنچ گئے، ائیر پورٹ پرگورنر قونیا ، ڈپٹی میئر قونیا، ترکی میں پاکستان کے سفیر اور پاکستانی سفارتخانے کے سینئر حکام نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا پر تپاک استقبال کیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم وفد کے ہمراہ ترکی کے 2 روزہ سرکاری دورے پر قونیا پہنچ گئے ،وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر اور منصوبہ بندی کے وزیر، مخدوم خسرو بختیار، مشیر وزیراعظم برائے صنعت و تجارت عبدالرزاق داؤد وزیراعظم کے ہمراہ ہیں ،قونیا پہنچنے پر گورنر قونیا ، ڈپٹی میئر قونیا، ترکی میں پاکستان کے سفیر اور پاکستانی سفارتخانے کے سینئر حکام نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا پر تپاک استقبال کیا ۔وزیر اعظم پاکستان عمران خان وفد کے ہمراہ مولانا جلال الدین رومی کے مزار پر حاضری دیں گے ۔وزیراعظم عمران خان ترک صدر رجب طیب اردگان سے خصوصی ملاقات کریں گے ،ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلووں سمیت علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال سے متعلقہ امور پرتبادلہ خیال کیا جائے گا۔ وزیراعظم انقرہ میں اپنے قیام کے دوران تاجر برادری سے بھی خطاب کرینگے۔اس دورے سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات مزید مستحکم خصوصاً اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے میں مدد ملے گی۔

مزید : قومی