با وقار قومیں ہمیشہ اپنی قومی زبان کا پرچار کرتی نظر آتی ہیں:ڈاکٹرعارف علوی

با وقار قومیں ہمیشہ اپنی قومی زبان کا پرچار کرتی نظر آتی ہیں:ڈاکٹرعارف علوی
با وقار قومیں ہمیشہ اپنی قومی زبان کا پرچار کرتی نظر آتی ہیں:ڈاکٹرعارف علوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے کہ کسی بھی قوم کے لیے قومی زبان اتحاد کی ضامن ہوتی ہے اور با وقار قومیں ہمیشہ اپنی قومی زبان کا پرچار کرتی نظر آتی ہیں، اردو ہمارا قومی ، تاریخی و ادبی اثاثہ ہے اور اس کے ہر شعبے میں نفاذ کیلئے ہر ممکن کوشش کی جانی چاہیے ۔

ادارہ فروغِ قومی زبان کی جانب سے دی گئی بریفنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے  صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ جدید تقاضوں کے تحت انگریزی زبان پر دسترس ضرور حاصل کی جائے مگر قومی زبان کو بھی کسی صورت نظر انداز نہیں کرنا چاہیے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک ایسا متوازن نظامِ تعلیم وضع کرنا چاہیے جو قومی امنگوں کے مطابق ہو اور عالمی و علمی ضرورتوں کو بھی پیش نظر رکھتا ہو ۔ صدرِ مملکت نے اس بات پر زور دیا کہ زبان کسی بھی قوم کی پہچان ہوتی ہے اسی لیے اردو کی ترقی و ترویج کے لیے پاکستان کے ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

مزید :

قومی -