نئے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کو دنیا میں قانونی مہارت کی وجہ سے تسلیم کیا جاتا ہے :مجیب الرحمان شامی

نئے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کو دنیا میں قانونی مہارت کی وجہ سے تسلیم کیا جاتا ...
نئے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کو دنیا میں قانونی مہارت کی وجہ سے تسلیم کیا جاتا ہے :مجیب الرحمان شامی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف دانشور مجیب الرحمان شامی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے نئے چیف جسٹس آصف سعید خان کھوسہ بڑے پڑھے لکھے اور روشن دماغ شخص ہیں، کئی کتابوں کے منصف ہیں، دنیامیں ان کو اپنی قانونی مہارت کی وجہ سے تسلیم کیاجاتا ہے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”نقطہ نظر “ میں گفتگو کرتے ہوئے مجیب الرحمان شامی نے کہا کہ نئے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ صاحب بڑے پڑھے لکھے اور روشن دماغ شخص ہیں،کئی کتابوں کے منصف ہیں، دنیامیں ان کو اپنی قانونی مہارت کی وجہ سے تسلیم کیاجاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک سال تک چیف جسٹس رہیں گے اورامید کی جانی چاہئے کہ وہ اس دوران عدلیہ سے لوگوں کو جو شکایات ہیں ان کا ازالہ بھی کریں گے ۔

ان کا کہنا تھاکہ خدمت خلق فاﺅنڈیشن کے حوالے سے ایف آئی اے غیر ذمہ دارانہ بات کررہی ہے ، خدمت خلق کی جائیدادیں ضبط نہیں کی گئیں بلکہ منجمد کی گئی ہیں ، اس پر ایم کیو ایم عدالت میں بھی جا سکتی ہے اور ان کو اس کاحق حاصل ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ائر مارشل اصغر خان تحریک انصاف میں شامل ہوچکے تھے ، اس لئے ان کے سیاسی ورثاءمیں عمران خان بھی شامل ہیں ،اس لئے عدالت کی جانب سے ان کے سیاسی ورثا ءکو بھی نوٹس جاری کرنا چاہئے ۔

مزید : قومی