مہمند ڈیم کی تعمیر کا معاہد ہ نیب کیس ہے :حفیظ اللہ نیازی کادعویٰ

مہمند ڈیم کی تعمیر کا معاہد ہ نیب کیس ہے :حفیظ اللہ نیازی کادعویٰ
مہمند ڈیم کی تعمیر کا معاہد ہ نیب کیس ہے :حفیظ اللہ نیازی کادعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار حفیظ اللہ نیاز ی نے کہاہے کہ نیب نے جوجانچنے اور پرکھنے کا معیار قائم کیاہے اس کے مطابق مہمند ڈیم کی تعمیر کا کنٹریکٹ نیب کا کیس بنتا ہے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے حفیظ اللہ نیاز ی نے کہا کہ نیب نے جوجانچنے اور پرکھنے کا معیار قائم کیاہے اس کے مطابق مہمند ڈیم کی تعمیر کا معاہدہ نیب کا کیس بنتا ہے ، انہوں نے کہا کہ اگر احد چیمہ اورفواد حسن فواد جیل میں جا سکتے تو اس کیس کی بھی انکوائری ہونی چاہئے ، حکومت نابالغوں کا ٹولہ ہے ، ان کوکسی بات کا پتہ نہیں ہے ، وفاقی حکومت کو ئی تحریک انصاف نہیں ہے ۔
انہوں نے کہا کہ گورنرکو نگرانی کے اختیارات دینے کی بات کرنا غیر قانونی بات ہے ، گورنر کے پاس یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو تبدیل کرنے تک کے اختیار ات نہیں ہیں ۔ ان کا کہناتھا کہ راجہ پرویزاشرف نے اپنے فنڈز سے چکوال میں ترقیاتی کام کروائے تھے ، اب نیب اسکی انکوائری کررہی ہے ، یہ کوئی آسان کام نہیں ہے ۔

مزید :

قومی -