شہباز شریف نے تو ’قانون و انصاف ‘کے اجلاس کی صدارت ہی نہیں کرنا تھی ،خبریں بے بنیاد اور من گھڑت ہیں :ریاض فتیانہ

شہباز شریف نے تو ’قانون و انصاف ‘کے اجلاس کی صدارت ہی نہیں کرنا تھی ،خبریں ...
شہباز شریف نے تو ’قانون و انصاف ‘کے اجلاس کی صدارت ہی نہیں کرنا تھی ،خبریں بے بنیاد اور من گھڑت ہیں :ریاض فتیانہ

  

 اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے  قانون وانصاف کے چیئر مین ریاض فتیانہ نے واضح کیا ہے کہ شہباز شریف نے قانون وانصاف کے اجلاس کی صدارت نہیں کر نی تھی،اپوزیشن لیڈر نے پہلے ہی آگاہ کر دیا تھا ،اس حوالے سے خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں، ٗمیڈیا خبر نشر کرنے سے پہلے اس کی تصدیق کر لیا کرے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق ریاض فتیانہ نے کہاکہ شہبازشریف نے قائمہ کمیٹی قانون وانصاف کے اجلاس کی صدارت نہیں کرنا تھی اس حوالے سے خبریں  من گھڑت اور بے بنیاد ہے،میڈیا غلط خبر نشر کرنے سے پہلے اس کی تصدیق کر لیا کرے۔ ریاض فتیانہ نے کہاکہ آج بھی میں نے ہی اجلاس کی صدارت کرنا تھی اور میں نے ہی صدارت کی، قواعد کے تحت یہ چیئرمین کی صوابدید ہے کہ وہ اپنی عدم موجودگی میں کسے ذمہ داری سونپتا ہے۔ ریاض فتیانہ نے کہاکہ شہبازشریف نے اجلاس میں عدم شرکت سے پہلے ہی آگاہ کر دیا تھا۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد