”عمران خان کو علی زیدی کے ایم این اے منتخب ہونے کایقین نہیں آرہا تھا“سلیم صافی کاانکشاف

”عمران خان کو علی زیدی کے ایم این اے منتخب ہونے کایقین نہیں آرہا تھا“سلیم ...
”عمران خان کو علی زیدی کے ایم این اے منتخب ہونے کایقین نہیں آرہا تھا“سلیم صافی کاانکشاف

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کارسلیم صافی نے کہاہے کہ کراچی میںتحریک انصاف کے ایم این اتنے نکمے ہیں کہ جب علی زیدی منتخب ہوکر آتے تو عمران خان نے پوچھا تھا کہ تم بھی ایم این اے بن گئے ہو یعنی خود عمران خان کو بھی ان کے ایم این اے بننے کا یقین نہیں آرہا تھا، عثمان بزدارسب سے نااہل وزیر اعلیٰ ثابت ہوئے ہیں۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سلیم صافی نے کہا کہ مہمندڈیم کی تعمیر کا ٹھیکہ دینے کے حوالے سے حکومت کی وضاحت قابل قبول نہیں ہے، نئے پاکستان میں اتنے پرانے واردات کرنیوالے رزاق داﺅ کو مشیربنانے کا مقصد کیاتھا ؟ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت بنانے کیلئے بہت سے لابیوں نے سرمایہ کاری کی تھی اور ان میں ایک رزاق داﺅد بھی تھے ۔

انہوں نے کہا کہ یہ فطرت کی بات ہوتی ہے ، فواد چودھری سپریم کورٹ اور دانشوروں کی تنقید کے باجود ایسی حرکتیں کرتے رہیں گے، عمران خان اپنے دعوﺅں کے برعکس اب عوامی نمائندوں کو فنڈز کے معاملات میں دخیل کررہے ہیں، وفاقی حکومت نے اگر کمیٹیاں بنانی ہیں تو بزدار صاحب کیلئے بنادیں کیونکہ بطور وزیر اعلیٰ وہ سب سے نا اہل ثابت ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں تحریک انصاف کے ایم این اتنے نکمے ہیں کہ جب علی زیدی منتخب ہوکر آتے تو عمران خان نے پوچھا تھا کہ تم بھی ایم این اے بن گئے ہو یعنی خود عمران خان کو بھی ان کے ایم این اے بننے کا یقین نہیں آرہا تھا ۔

مزید : قومی