رزاق داؤد کی وضاحت ناقابل قبول،اپوزیشن نیب پر اعتماد کااظہار کررہی ہے :مظہرعباس

رزاق داؤد کی وضاحت ناقابل قبول،اپوزیشن نیب پر اعتماد کااظہار کررہی ہے ...
رزاق داؤد کی وضاحت ناقابل قبول،اپوزیشن نیب پر اعتماد کااظہار کررہی ہے :مظہرعباس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر تجزیہ کار مظہر عباس نے کہاہے کہ مہمند ڈیم کی تعمیر کا ٹھیکہ حاصل کرنے کے حوالے سے رزاق داؤد کی وضاحت قابل قبول نہیں ہے ، اپوزیشن جب یہ مطالبہ کرتی ہے کہ نیب اس کیس کی انکوائری کرے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ اپوزیشن نیب پر اعتمادکررہی ہے۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے مظہرعباس نے کہا کہ مہمند ڈیم کی تعمیر کا ٹھیکہ حاصل کرنے کے حوالے سے رزاق داؤد کی وضاحت قابل قبول نہیں ہے ، اپوزیشن جب یہ مطالبہ کرتی ہے کہ نیب اس کیس کی انکوائری کرے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ اپوزیشن نیب پر اعتمادکررہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس ٹھیکے کی ری بڈنگ کی جائے اور اس میں رزاق داؤد کی کمپنی کوشامل نہیں ہوناچاہئے ۔ان کاکہناتھا وفاق کے فنڈز سے اومنی گروپ کا کوئی تعلق نہیں ہے ، اسی وجہ سے وفاق حکومت اورصوبائی حکومت کے درمیان جھگڑے پیدا ہوتے ہیں اور اس سے کراچی کانقصان ہوتا ہے، اگر حکومت چاہتی تو بڑے اچھے طریقے سے یہ کام کرسکتی تھی کہ ہم نے یہ کمیٹی وفاق کے منصوبوں کیلئے بنائی  لیکن فوادچودھری کے بات کرنے کا انداز غلط تھا ، وہ خوا مخواہ اومنی گروپ کو درمیان میں لے آئے ۔

مزید :

قومی -